حدیث نمبر: 82
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی بات کہتے تو تین مرتبہ اس کی تکرار کرتے تاکہ ( اس کا مطلب اچھی طرح ) سمجھ لیا جائے ۔ جب چند لوگوں کے پاس تشریف لاتے تو ان کو سلام کرتے تو تین مرتبہ سلام کرتے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 82