حدیث نمبر: 817
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ` سب سے پہلا کام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کرنے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا ۔ پھر امیرالمؤمنین ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہما نے بھی اسی طرح حج کیا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 817