حدیث نمبر: 813
ابوعبداللہ آصف

´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمیں رمل سے کیا مطلب تھا ، بات صرف یہ تھی کہ ہم نے مشرکوں کو اپنا زور دکھایا تھا اور ( اب ) اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا ۔ پھر کہا کہ جس کام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کر دیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 813