مختصر صحيح بخاري
— حج کے بیان میں
باب: اللہ تعالیٰ کا ( سورۃ المائدہ میں یہ ) فرمانا کہ ” اللہ نے کعبے ، حرمت والے گھر کو لوگوں کے لیے مرکز بنایا اور حرمت والے مہینے کو بھی .... “ ۔
حدیث نمبر: 806
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یاجوج ماجوج کے خروج کے بعد بھی کعبہ کا حج و عمرہ کیا جائے گا ۔ “