حدیث نمبر: 793
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ` ( اپنی خلافت میں ) تمتع اور قران ( حج اور عمرہ کے اکھٹا ) کرنے سے منع کرتے تھے چنانچہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ دیکھا تو حج و عمرہ دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھا اور کہا ( ( لبیک بعمرۃٍ و حجۃٍ ) ) ( یعنی قران کیا ) اور کہا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کسی کے کہنے سے ترک نہیں کر سکتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 793