حدیث نمبر: 773
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جو شخص اللہ کے لیے حج کرے پھر ( حج کے دوران ) کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کرے تو وہ حج کر کے اس طرح بےگناہ واپس لوٹے گا گویا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے ( بےگناہ اور معصوم ) جنم دیا ہے ۔ “