حدیث نمبر: 758
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جو ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی کسی لونڈی کو صدقہ میں دی گئی تھی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم اس کی کھال سے کیوں نہیں فائدہ اٹھاتے ؟ “ تو لوگوں نے عرض کی کہ وہ تو مری ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” حرام تو صرف اس کا کھانا ہے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 758