مختصر صحيح بخاري
— زکوٰۃ کے بیان میں
باب: زکوٰۃ کا مال شوہر اور ان یتیم بچوں کو جو اپنی تربیت میں ہوں دینا ( جائز ہے ) ۔
حدیث نمبر: 745
ابوعبداللہ آصف
´ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا مجھے کچھ ثواب ہو گا اگر میں ابوسلمہ کے بچوں پر ( اپنا مال ) خرچ کروں ، وہ تو میرے ہی لڑکے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ان پر خرچ کرو ، جو کچھ تم ان پر خرچ کرو گی اس کا ثواب تمہیں ملے گا ۔ “