حدیث نمبر: 734
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے ان کی ہدایت کے لیے وہ باتیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں فرض کی تھیں لکھوا دیں ( اس میں یہ مضمون بھی تھا ) کہ جو مال دو شراکت داروں کا ہو وہ دونوں زکوٰۃ دینے کے بعد آپس میں برابر برابر سمجھ لیں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 734