حدیث نمبر: 728
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر صبح کو دو فرشتے ( آسمان سے ) اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہے : ” اے اللہ ! ہر خرچ کرنے والے کو اس کے خرچ کرنے کا نعم البدل عنایت فرما ۔ “ اور دوسرا یہ کہتا ہے : ” اے اللہ ! ہر بخل کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد فرما دے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 728