مختصر صحيح بخاري
— زکوٰۃ کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے یا کسی معمولی سے صدقے کے ذریعے ہو ۔
حدیث نمبر: 714
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ہمیں صدقہ کا حکم دیتے تھے تو کوئی شخص ہم میں سے بازار کی طرف جاتا اور بار برداری کرتا ۔ پھر اگر اسے مزدوری میں ایک مد ( غلہ وغیرہ ) مل جاتا تو اسی کو صدقہ میں دے دیتا ۔ ( اس وقت ایسی تنگدستی کی حالت تھی ) اور آج بعض لوگوں کے پاس ایک لاکھ درہم موجود ہیں ۔