حدیث نمبر: 710
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے : ” اے لوگو صدقہ دو ، اس لیے کہ تمہارے اوپر ایک دور ایسا آئے گا کہ آدمی اپنا صدقہ لیے پھرے گا مگر کسی ایسے شخص کو نہ پائے گا جو اسے قبول کر لے ( جس ) شخص ( سے وہ کہے گا کہ اسے لے لو وہ ) کہے گا کہ کاش ! تو کل لایا ہوتا تو میں لے لیتا لیکن آج تو مجھے اس کی ضرورت نہیں ۔ “