حدیث نمبر: 703
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ لوگوں نے کہا کہ اسے کیا ہو گیا ہے ، کیوں اس طرح کی بات کر رہا ہے ؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” صاحب ضرورت ہے اور اسے کیا ہو گیا ہے ( اچھا سن میں تجھے ایسا عمل بتا دیتا ہوں ) تو اللہ کی عبادت کر اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اور نماز پڑھا کر اور زکوٰۃ دیا کر اور صلہ رحمی کیا کر ۔ “