مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 700
ابوعبداللہ آصف
´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` یہ چھ لوگ جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک راضی رہے ( ان سے زیادہ خلافت کا حقدار اور کوئی نہیں تو ان ہی میں سے کسی ایک خلیفہ کو چن لینا ) پس ان چھ لوگوں کے نام یہ بتائے عثمان ، علی ، طلحہ ، زبیر ، عبدالرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص ( رضی اللہ عنہم ) ۔