مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی قبروں کے بارے میں کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 699
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض وفات میں باربار دریافت کرتے تھے کہ میں آج کہاں رہوں گا ، میں کل کہاں رہوں گا یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا کی باری کا انتظار کرتے تھے ۔ پھر جب میری باری کا دن آیا تو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرے پہلو اور سینہ کے درمیان میں قبض فرمایا اور میرے ہی گھر میں دفن کیے گئے ۔