حدیث نمبر: 689
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں میں جھانکا جہاں بدر کے مشرکین مقتولین مرے پڑے تھے اور فرمایا : ” کیا جو کچھ تم سے تمہارے پروردگار نے جو تم سے سچا وعدہ کیا تھا اسے تم نے پا لیا ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم مردوں کو پکارتے ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ان سے زیادہ سننے والے نہیں ہو ، ہاں وہ لوگ جواب نہیں دے سکتے ۔ “