حدیث نمبر: 687
ابوعبداللہ آصف

´امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس مسلمان کے نیک ہونے کی چار آدمی گواہی دیں تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا ۔ “ ہم نے عرض کی اور تین آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور تین آدمی جس کے نیک ہونے کی گواہی دیں ، ( اس کو بھی جنت ملے گی ) ۔ “ پھر ہم نے عرض کی اور دو آدمی جس کے اچھا ہونے کی گواہی دیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اور دو آدمی ( جس کے اچھے ہونے کی گواہی دیں اس کو بھی جنت ملے گی ) ۔ “ پھر ہم نے ایک کی گواہی کی بابت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں پوچھا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 687