حدیث نمبر: 680
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا : ” ہر بچہ فطرت اسلام پر پیدا کیا جاتا ہے مگر اس کے ماں باپ اسے یہودی بنا لیتے ہیں یا نصرانی یا مجوسی ، جس طرح جانور صحیح و سالم بچہ جنتا ہے کیا تم اس میں کوئی ناک کان کٹا ہوا دیکھتے ہو ؟ “ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ حدیث بیان کر کے یہ آیت پڑھتے تھے : ” اس فطرت پر جس پر اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو پیدا کیا ہے ۔ اللہ کی بنائی ہوئی ساخت تبدیل نہیں کی جا سکتی یہی صحیح اور بالکل سیدھا دین ہے ۔ “ ( سورۃ الروم آیت : 30 )

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 680