مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: جب کوئی بچہ اسلام لایا اور پھر انتقال کر گیا تو کیا اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور کیا بچے پر اسلام کی دعوت پیش کی جا سکتی ہے ؟
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک یہودی لڑکا تھا جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا ، وہ بیمار ہو گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے اور اس کے سر کے پاس بیٹھ گئے پھر اس سے فرمایا : ” تو مسلمان ہو جا ۔ “ تو اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا اور اس کے پاس ہی وہ بیٹھا ہوا تھا ۔ اس کے باپ نے اس سے کہا کہ تو ابوالقاسم ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی اطاعت کر پس وہ مسلمان ہو گیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت یہ فرما رہے تھے : ’ ’ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے لڑکے کو آگ سے بچا لیا ۔ “