مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میت کے عزیز و اقارب کے رونے سے کبھی میت کو عذاب ہوتا ہے ( یہ اس وقت ہے کہ ) جب نوحہ کرنا اس کے خاندان کا وتیرہ ہو ۔
حدیث نمبر: 655
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک یہودی عورت ( کی قبر ) پر ہوا جس کے مرنے پر اس کے عزیز و اقارب رو رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ لوگ اس کے لیے رو رہے ہیں حالانکہ اس پر اس کی قبر میں عذاب ہو رہا ہے ۔ “