حدیث نمبر: 654
ابوعبداللہ آصف

´امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میت پر اس کے عزیزوں کے رونے کے سبب عذاب ہوتا ہے ۔ پس امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ عمر ( رضی اللہ عنہ ) کے حال پر رحم فرمائے ، اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ مومن پر اس کے عزیزوں کے رونے سے عذاب کیا جاتا ہے بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہ فرمایا تھا : ” اللہ تعالیٰ کافر پر بسبب اس کے عزیزوں کے رونے کے عذاب زیادہ کرتا ہے ۔ “ اور اس کے بعد فرمانے لگیں کہ تمہیں قرآن ( کی یہ آیت ) کافی ہے : ” کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔ “ ( سورۃ الانعام : 164 )

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 654