مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ میت کے عزیز و اقارب کے رونے سے کبھی میت کو عذاب ہوتا ہے ( یہ اس وقت ہے کہ ) جب نوحہ کرنا اس کے خاندان کا وتیرہ ہو ۔
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی ( سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا ) کے جنازے کے ہمراہ تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر بیٹھے ہوئے تھے ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کو دیکھا کہ آنسو بہا رہی تھیں پھر سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( جب قبر تیار ہو گئی ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تم میں سے کوئی شخص ایسا ہے جس نے رات کو جماع نہ کیا ہو ۔ “ تو ابوطلحہ نے عرض کی کہ میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم ( قبر میں ) اترو ۔ “ چنانچہ وہ ان کی قبر میں اترے ۔