مختصر صحيح بخاري
— جنازہ کے بیان میں
باب: جس شخص کا آخری کلام لا الہٰ الا اللہ ہو ، اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے ؟
حدیث نمبر: 634
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص اس حال میں مر جائے کہ وہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو تو وہ دوزخ میں داخل ہو گا ۔ “ میں ( عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما ) کہتا ہوں کہ جو شخص اس حال میں مرے کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا ۔