مختصر صحيح بخاري
— علم کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کے وعظ اور علم کے لیے وقت اور موقع کا لحاظ رکھنا ( ہر وقت اس طرف مشغول نہ رکھنا ) تاکہ وہ بیزار نہ ہو جائیں ۔
حدیث نمبر: 63
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( دین میں ) آسانی کرو اور سختی نہ کرو اور ( لوگوں کو ) خوشخبری سناؤ اور ( زیادہ تر ڈرا ڈرا کر انھیں ) متنفر نہ کرو ۔