حدیث نمبر: 59
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک خط ( شاہ روم یا ایران ) کو لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ سے یہ کہا گیا کہ وہ لوگ بے مہر کا خط نہیں پڑھتے ، ( یعنی اس کو وقعت نہیں دیتے ) چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس میں ” محمد رسول اللہ “ کندہ تھا ۔ ( سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے ) گویا میں ( اب بھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ مبارک میں اس کی سفیدی کی طرف دیکھ رہا ہوں ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 59