مختصر صحيح بخاري
— علم کا بیان
باب: ” المناولہ “ کے بارے میں اور اہل علم کا علم یا علم کی باتیں لکھ کر شہر والوں کو دے دینا ۔
حدیث نمبر: 58
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک خط ایک شخص کے ہاتھ بھیجا اور اسے حکم دیا کہ یہ خط بحرین کے حاکم کو دیدے ۔ ( چنانچہ اس نے دے دیا ) اور بحرین کے حاکم نے اس کو کسریٰ ( شاہ ایران ) تک پہنچا دیا ۔ پھر جب ( کسریٰ نے ) اس کو پڑھا تو ( اپنی بدبختی سے ) اس کو چاک کر ڈالا ۔ ( سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما ) کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ سن کر ) ان لوگوں کو بددعا دی کہ ” وہ ( لوگ بھی ) بالکل ( اسی طرح ) ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں ۔ “