حدیث نمبر: 577
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ،` میں نے منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ دو رکعت نماز پڑھی اور امیرالمؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بھی ان کے ابتدائی دور خلافت میں ( دو ہی رکعت پڑھی ) اس کے بعد انہوں نے پوری نماز شروع کر دی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 577