مختصر صحيح بخاري
— نماز کا قصر کا بیان
باب: نماز قصر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے اور کتنے دنوں تک قیام کرے تو قصر کر سکتا ہے ؟
حدیث نمبر: 576
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ سے مکہ تک گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر دو دو رکعت نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ ہم لوگ مدینہ واپس آ گئے ( راوی ابواسحاق نے کہا ) میں نے ( انس رضی اللہ عنہ سے ) کہا کہ آپ نے مکہ میں کچھ قیام کیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم دس دن وہاں ٹھہرے تھے ۔