مختصر صحيح بخاري
— بارش طلب کرنے کا بیان
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بددعا دینا کہ یااللہ ! ان پر ایسی قحط سالی ڈال جیسی یوسف ( کے عہد ) کی قحط سالی ( تھی ) ۔
حدیث نمبر: 551
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب لوگ قحط زدہ ہوتے تو امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے ذریعے سے بارش برسنے کی دعا مانگتے ۔ کہتے کہ اے اللہ ! ( پہلے ) ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے دعائے استسقاء کیا کرتے تھے اور تو بارش برسا دیتا تھا ۔ اب ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے ذریعے سے دعا کرتے ہیں پس ( اب بھی ) بارش برسا دے ۔ ( سیدنا انس رضی اللہ عنہ ) کہتے ہیں کہ بارش برسنے لگتی تھی ۔