حدیث نمبر: 496
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ` لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو اچھی طرح دھو ڈالو ، اگرچہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو کا استعمال کرو ۔ “ ابن عباس رضی اللہ عنہما بولے کہ غسل تو ہاں ( میں بھی جانتا ہوں کہ اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے ) لیکن خوشبو کو میں نہیں جانتا ۔