حدیث نمبر: 417
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتا ہے ۔ پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی نصیحت ( کے وقت ) اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم میں کچھ لوگ ( آدمیوں کو عبادت سے ) نفرت دلانے والے ہیں ۔ پس جو شخص تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ تخفیف کیا کرے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف ( بھی ہوتے ) ہیں اور بوڑھے بھی اور صاحب حاجت ( بھی ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 417