حدیث نمبر: 410
ابوعبداللہ آصف

´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت مرض اپنے گھر میں نماز پڑھی ، پہلے گزر چکی ہے اور اس روایت میں کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ “ ( لیکن یہ حکم بعد میں منسوخ ہو گیا تھا دیکھئیے باب : مریض کو کتنی بیماری تک جماعت میں حاضر ہونا چاہیے ؟ )

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 410