مختصر صحيح بخاري
— اذان کا بیان
باب: کیا امام ، جس قدر لوگ موجود ہوں ان کے ساتھ نماز پڑھ لے اور کیا جمعہ کے دن بارش میں خطبہ پڑھے ؟
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے` ایک دفعہ بارش والے دن میں جمعہ کا خطبہ پڑھا اور مؤذن کو جب وہ ” حیّ علی الصّلاۃ “ پر پہنچا ، یہ حکم دیا کہ کہہ دے ” الصّلاۃ فی الرّحال “ ( اپنی اپنی جگہ پر نماز ادا کر لو ) تو لوگ ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے گویا کہ انھوں نے ( اس کو ) برا سمجھا تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم نے اس کو برا سمجھا ہے تو بیشک اس ( عمل ) کو اس نے کیا ہے جو مجھ سے بہتر تھے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ، بیشک جمعہ واجب ہے اور مجھے اچھا معلوم نہ ہوا کہ تمہیں حرج میں ڈالوں ( کہ تم مٹی کو گھٹنوں تک روندتے آؤ ) ۔