حدیث نمبر: 398
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے` جو کہ قبیلہ ازد سے تعلق رکھتے تھے ، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دو ( 2 ) رکعت نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ اقامت ہو چکی تھی پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو لوگ اس شخص کے گرد جمع ہو گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا : ” کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں ، کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں ؟ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 398