حدیث نمبر: 385
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤذن کو حکم دے دیتے تھے کہ اذان کے بعد وہ یہ کہہ دے کہ : ” اپنی اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو “ ( اور جماعت کے لیے نہ آؤ ) اور ایسا سردی یا بارش کی رات میں ( جب ) سفر میں ( ہوتے تو ) کیا کرتے ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 385