مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی ( کون سے ہیں ) ۔
حدیث نمبر: 309
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسیل پر ( بھی ) اترے تھے جو ( مقام ) مرالظہران کے اخیر میں مدینہ کی طرف ہے جبکہ کوئی شخص صفرادات ( کے پہاڑوں ) سے اترے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسیل کے گھیراؤ میں راستہ کی بائیں جانب ، جب کہ تو مکہ کی طرف جا رہا ہو ، نزول فرماتے تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اترنے کی جگہ اور راستہ کے درمیان صرف ایک پتھر کی مار کا فاصلہ ہے ۔