حدیث نمبر: 308
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسیل میں جو ہرشی ( پہاڑ ) کے قریب ہے راستہ کے داہنی جانب درختوں کے پاس اترے مسیل ، ہرشی ( پہاڑ ) کے کنارے سے ملا ہوا ہے ، اس کے اور راستہ کے درمیان قریباً ایک تیر کی مار کا فاصلہ ہے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس درخت کے پاس نماز پڑھتے تھے ، جو سب درختوں سے زیادہ راستہ کے قریب تھا اور ان سے سب سے زیادہ لمبا تھا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 308