مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی ( کون سے ہیں ) ۔
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ٹیلے کے کنارے پر ( بھی ) نماز پڑھی ہے جو ( مقام ) عرج کے پیچھے ہے ، جب کہ تم ( قریہ ) ہضبہ کی طرف جا رہے ہو ، اس مسجد کے پاس دو یا تین قبریں ہیں ، قبروں پر پتھر ( رکھے ) ہیں ( وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے راستہ کی داہنی جانب راستہ کے پتھروں کے پاس نماز پڑھی ہے ) انھیں پتھروں کے درمیان میں ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بعد اس کے کہ دوپہر کو سورج ڈھل جاتا ، مقام عرج سے چلتے اور ظہر کی نماز اسی مسجد میں پڑھتے ( مطلب یہ ہے کہ ان پتھروں کے درمیان مسجد بن چکی تھی ) ۔