مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: وہ مسجدیں جو مدینہ کے راستوں پر ہیں اور وہ مقامات جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی ( کون سے ہیں ) ۔
حدیث نمبر: 306
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ ( بن عمر ) رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( مقام ) رویثہ کے قریب راستہ کے داہنی جانب اور راستہ کے سامنے کسی گھنے درخت کے نیچے کسی وسیع اور نرم مقام میں اترتے تھے ، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ٹیلے سے جو برید رویثہ سے قریب دو میل کے ہے ، باہر آتے اور اس درخت کے اوپر کا حصہ ٹوٹ گیا ہے اور وہ درمیان سے دہرا ہو کر جڑ پر کھڑا ہے اور اس کی جڑ میں ( ریت کے ) بہت سے ٹیلے ہیں ۔