حدیث نمبر: 300
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مومن ، مومن کے لیے مثل عمارت کے ہے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو تقویت دیتا ہے ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں میں تشبیک فرمائی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 300