مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: کیا ( یہ جائز ہے کہ زمانہ ) جاہلیت کے مشرکوں کی قبریں اکھاڑ دی جائیں اور ان مقامات پر مساجد بنا لی جائیں ؟
حدیث نمبر: 271
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ایک گرجا حبشہ میں دیکھا تھا ، اس میں تصویریں تھیں ۔ تو انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ان لوگوں میں جب کوئی نیک مرد ہوتا اور وہ مر جاتا تو اس کی قبر پر مسجد بنا لیتے اور اس میں یہ تصویریں بنا دیتے ۔ یہ لوگ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن بدترین مخلوق ہیں ۔ “