حدیث نمبر: 263
ابوعبداللہ آصف

´امیرالمؤمنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے اپنے پروردگار سے تین باتوں میں موافقت کی میں نے ( ایک مرتبہ ) کہا کہ یا رسول اللہ ! کاش ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں پس یہ آیت نازل ہوئی ” اور مقام ابراہیم پر نماز ادا کرو ۔ “ ( البقرہ : 125 ) اور حجاب کی آیت بھی میری خواہش کے مطابق نازل ہوئی ۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! کاش آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کو پردہ کرنے کا حکم دے دیں ، اس لیے کہ ان سے ہر نیک و بد گفتگو کرتا ہے ۔ پس حجاب کی آیت نازل ہوئی اور ( ایک مرتبہ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جوش میں ( آ کر ) جمع ہوئیں تو میں نے ان سے کہا کہ ” اگر وہ ( نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) تم کو طلاق دے دیں تو عنقریب ان کا رب انھیں تم سے اچھی بیویاں تمہارے بدلے میں دیدے گا ۔ “ ( التحریم : 5 ) پس یہی آیت نازل ہوئی ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 263