مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا ” اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ “ ( واجب تعمیل ہے ) ۔
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان سے ایک شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے عمرہ کے لیے کعبہ کا طواف کیا تھا اور صفا و مردہ کے درمیان طواف نہ کیا تھا کہ آیا وہ اپنی عورت کے پاس آئے ( یا نہیں ؟ ) تو انھوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( مدینہ سے ) تشریف لائے تو سات مرتبہ کعبہ کا طواف کیا ( یعنی کعبہ کے گرد سات چکر لگائے ) اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز ادا کی اور صفا مروہ کے درمیان طواف ( سعی ) فرمایا اور بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کی ذات ) میں تمہارے لیے عمدہ نمونہ ہے ۔