حدیث نمبر: 246
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا کہ انھوں نے اس سے اپنے گھر کے ایک گوشے کو ڈھانپا تھا ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہمارے پاس سے اپنا یہ پردہ ہٹا دو اس لیے کہ نماز میں اس کی تصویریں برابر میرے سامنے آتی ہیں ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 246