حدیث نمبر: 242
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس حج میں ( جو حجتہ الوداع سے پہلے کیا گیا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس میں سب کے امیر تھے ) قربانی کے دن منادی کرنے والوں کے ساتھ بھیجا تاکہ ہم منیٰ میں یہ اعلان کریں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ ( ہو کر ) کعبہ کا طواف کرے ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور ان کو حکم دیا کہ وہ سورۃ برات کا اعلان کریں ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قربانی کے دن ہمارے ساتھ منیٰ کے لوگوں میں اعلان کیا : ” اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی برہنہ ( ہو کر ) طواف کرے ۔ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 242