´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آپ کے کسی سفر میں نکلا تو ایک رات کو اپنی کسی ضرورت سے میں ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ) آیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پایا اور میرے ( جسم ) کے اوپر ایک کپڑا تھا ، پس میں نے اس کو ( زور سے ) لپیٹ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ( کھڑے ہو کر ) میں نے بھی نماز پڑھی ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا : ” اے جابر ! رات کو کیسے آنا ہوا ؟ “ میں نے آپ کو اپنی ضرورت بتا دی پھر جب میں فارغ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کپڑا لپیٹنا جو میں نے دیکھا ، کیسا تھا ؟ “ میں نے کہا ایک کپڑا تھا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر کپڑا وسیع ہو تو اس سے التحاف کر لیا کرو اور اگر تنگ ہو تو اس کی آزار ( یعنی تہبند ) بنا لو ۔ “
حدیث نمبر: 236
ابوعبداللہ آصف