مختصر صحيح بخاري
— نماز کا بیان
باب: جب ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو چاہیے کہ ( اس کا کچھ حصہ ) اپنے شانے پر ڈال دے ۔
حدیث نمبر: 234
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی بھی شخص ایسے ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے جس میں اس کے شانے پر کچھ نہ ہو ۔