حدیث نمبر: 2219
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے` قسم کھائی کہ ابن صائدہ دجال ہے ۔ میں ( راوی محمد بن منکدر ) نے کہا کہ تم قسم کھاتے ہو ؟ انھوں نے کہا ہاں ! میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات پر قسم کھاتے ہوئے سنا ہے ۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع نہیں فرمایا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2219