حدیث نمبر: 2214
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لوگ برابر سوالات کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ بھی کہیں گے کہ اچھا ! اللہ تو ہوا جس نے سب کو پیدا کیا ، اب اللہ کو کس نے پیدا کیا ؟ “

حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2214