مختصر صحيح بخاري
— کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھامنا
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پیروی کرنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2212
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میری ساری امت جنت میں داخل ہو گی مگر جو انکار کرے گا ( وہ داخل نہیں ہو گا ) ۔ “ لوگوں نے عرض کی کہ وہ کون ہے ( جس نے انکار کیا ) ؟ فرمایا : ” جس نے میری اطاعت کی وہ تو جنت میں جائے گا اور جس نے میری ( عملاً ) نافرمانی کی اس نے انکار کیا ( اور وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا ) ۔ “